پاکستان نے بھارت کو اسی کی ہی زبان میں جواب دے دیا



پاکستانی ہائی کمیشن کے 50 فیصد عملے کو بھارت چھوڑنے کا حکم

جس کے ردعمل میں پاکستان نے بھارت کو اسی کی ہی زبان میں جواب دے دیا
نئی دہلی،اسلام آباد (کرم نیوز) چین سے ذلت آمیز شکست کے بعد بوکھلاہٹ کی شکار بھارتی حکومت نے نئی دہلی میں قائم پاکستانی ہائی کمیشن کے پچاس فیصد عملے کو واپس جانے کا حکم دیدیا ہے۔ جس کے جواب میں پاکستان نے بھی بھارتی ہائی کمیشن کے عملے میں50 فیصد کمی کے فیصلے سے آگاہ کردیا۔ بھارتی ناظم الامور سے 7 روز میں اس فیصلے پر عمل کرنے کیلئے کہہ دیا گیا۔ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارتی الزامات مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشت گردی سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہیں، لہٰذا بھارت کے لیے بہتر ہوگا کہ جنوبی ایشیا کا امن داؤپر لگانے کی بجائے اندرونی معاملات پر توجہ دے۔ترجمان کے مطابق پاکستان عالمی برادری کو بی جے پی حکومت کی غیرذمہ دارانہ پالیسیوں سے مسلسل آگاہ کرتا آرہا ہے۔

Post a Comment

اگر آپ کو کچھ کہنا ہے تو ہمیں بتائیں

 
Top