امریکا میں پاکستانی سفیر ڈاکٹر اسد مجید نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی اقدامات سلامتی کونسل اور بین الاقوامی قوانین کی صریحاً خلاف ورزی ہیں۔
پاکستان کے سفیر ڈاکٹر اسد مجید خان نے واشنگٹن ڈپلومیٹ کی جانب سے منعقدہ تقریب سے خطاب میں مقبوضہ کشمیر کی صورتحال اجاگر کی۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی حکومت نے کووڈ-19 کی آڑ میں نہتے کشمیریوں پر ظلم و ستم کی انتہا کر دی۔
ڈاکٹراسد مجید خان کا مزید کہنا تھا، کہ بھارتی سرکار نے 8 ملین نہتے کشمیریوں کو 5 اگست 2019ء سے اس لئے محصور کر رکھا ہے تاکہ ان کی حق خود ارادیت کی جدوجہد کو دبایا جاسکے۔ بھارتی افواج مقبوضہ کشمیر میں پیلٹ گن کا بے دریغ استعمال کر رہی ہیں، جبکہ غیر قانونی گرفتاریوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے ظلم و ستم کے خلاف آواز بلند کریں۔

Post a Comment

اگر آپ کو کچھ کہنا ہے تو ہمیں بتائیں

 
Top