چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ ہم وزیراعظم عمران خان کو ائیرپورٹس کی قیمتی زمینیں اونے پونے دام اپنے دوستوں کو نوازنے نہیں دیں گے۔

چیئرمین بلاول بھٹو  نے کہا کہ  وقت آچکا ہے کہ پاکستان بھر کے مزدور اور ورکرز عمران خان کی فاشسٹ حکومت کے خلاف متحد ہوں۔ حکومت نے اپنی نااہلی کی وجہ سے پی آئی اے کی پروازوں پر عالمی پابندی لگوادی۔ پاکستان کے اثاثے قوم کی ملکیت ہیں اور قوم اپنی ملکیت کا تحفظ کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان کا مقصد صرف اپنے کاروباری دوستوں کے مفادات کا تحفظ ہے۔ یہ بات صاف ظاہر ہوچکی ہے کہ پاکستان اور عمران خان ساتھ ساتھ نہیں چل سکتے۔  پی پی پی اقتدار میں آکر ریاستی اداروں کے مزدوروں کو نہ صرف دوبارہ شیئرز دے گی بلکہ ان میں اضافہ بھی کرے گی۔

Post a Comment

اگر آپ کو کچھ کہنا ہے تو ہمیں بتائیں

 
Top