ویسٹ انڈیز کے لیجنڈری بلے باز سر ایورٹن ویکس 95 سال کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں۔ سر ایورٹن ویکس نے 48 ٹیسٹ میچز میں 58.61 کی اوسط سے چار ہزار 455 رنز بنائے۔ سر ایورٹن ویکس مسلسل پانچ ٹیسٹ اننگز میں سنچریاں بنانے والے واحد کھلاڑی ہیں۔
کرکٹ ویسٹ انڈیز (سی ڈبلیو آئی) نے کہا ہے، کہ ہم ایک عظیم لیجنڈ اور آئیکن سے محروم ہو گئے ہیں۔ کرکٹ ویسٹ انڈیز نے کہا کہ سر ایورٹن ویکس ہمارے ہیرو تھے، جن کو ہم کبھی فراموش نہیں کر سکتے۔
سر ایورٹن ویکس کے اہل خانہ کے سوگ میں دنیا بھر کے بہت سارے مداح بھی شریک ہیں، وہ انکے اہل خانہ کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کر رہے ہیں۔
کرکٹ ویسٹ انڈیز کے صدر رکی اسکرٹ نے کہا ہے، کہ سر ایورٹن ویکس ویسٹ انڈیز کرکٹ کے سب سے حیرت انگیز علمبردار اور ایک زبردست شریف انسان تھے۔ رکی اسکرٹ نے کہا کہ وہ لفظی طور پر ہماری کرکٹ کے ایک بانی والد تھے۔ ویسٹ انڈیز کے پلیئرز ایسوسی ایشن نے کہا کہ ہم ویسٹ انڈیز کے اس عظیم انسان کو سلام پیش کرتے ہیں۔ سر ایورٹن نے اپنے ملک اور اس خطے میں کھیل کے لئے انمول کردار ادا کیا۔

Post a Comment
اگر آپ کو کچھ کہنا ہے تو ہمیں بتائیں