بھارتی ریاست کرناٹکا میں چرواہے کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر 47 بکریوں کو قرنطینہ کر دیا گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست کرناٹکا میں بنگلورو کے نزدیک ایک گاؤں میں چار بکریاں پراسرار طور پر مر گئیں، جس پر چرواہے کا کورونا ٹیسٹ کرایا گیا جو کہ مثبت آیا۔ چرواہے کی حالت خطرے باہر ہے۔

چرواہے کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر گاؤں والوں میں کھلبلی مچ گئی اور 47 بکریوں کو قرنطینہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ بکریوں کو قرنطینہ کرنے کی خبر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو سرکار بھی حرکت میں آگئی۔ 
ڈائریکٹر صحت برائے امراض مویشی نے گاؤں کا دورہ کیا اور کورونا ٹیسٹ کیلئے بکریوں کے تھوک کا نمونہ لیا علاوہ ازیں مردہ بکریوں کا پوسٹ مارٹم بھی کیا جائے گا۔ ریاست کرناٹکا کے حکام کا کہنا ہے کہ بکریوں سے حاصل کردہ نمونوں کو لیبارٹری بھیج دیا گیا ہے ۔

Post a Comment

اگر آپ کو کچھ کہنا ہے تو ہمیں بتائیں

 
Top