قومی کرکٹ ٹیم تاریخی دورہ انگلینڈ کیلئے روانہ، محمد حفیظ جا نہ سکے
دورہ انگلینڈ کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کا 20 رکنی اسکواڈ خصوصی طیارے کے ذریعے لاہور سے مانچسٹر روانہ ہوگیا۔
دوسری جانب متنازع ٹیسٹ رپورٹ کا شکار ہونے والے محمد حفیظ سمیت 6 کھلاڑیوں کی دوسری کرونا ٹیسٹنگ رپورٹ منفی آ گئی ہے۔
کرونا ٹیسٹنگ کے بعد بابائے کرکٹ کے دیس روانہ ہونے والے کھلاڑیوں میں اظہر علی کپتان، بابر اعظم نائب کپتان، عابد علی، اسد شفیق، فواد عالم، امام الحق، نسیم شاہ، سرفراز احمد، شاہین آفریدی اور یاسر شاہ شامل ہیں۔
ٹیم کا11 رکنی آفیشلزکا دستہ بھی چارٹرڈ طیارے میں سفر کر رہا ہے۔ برطانیہ میں کھلاڑیوں اور آفیشلز کے کرونا ٹیسٹ کل ہوں گے، کرکٹرز کو ووسٹر میں 14 روز کیلئے قرنطینہ کیا جائے گا،دورے میں 3 ٹیسٹ اور 3 ٹی 20 میچز شیڈول ہیں۔

Post a Comment
اگر آپ کو کچھ کہنا ہے تو ہمیں بتائیں