نئی دہلی(ویب ڈیسک) بھارت کی وزارت دفاع نے ساڑھے 15 کروڑ ڈالر جدید میزائل اور تارپیڈو کی خریداری کی منظوری دے دی ہے۔
جہاں پوری دنیا کرونا وائرس سے نمٹنے کے لیے اپنے تمام تر وسائل کے ساتھ صحت کے حوالے سے حالت جنگ میں ہے۔ وہاں بھارت پر خطے کی تھانیداری کا بھوت سوارہے اور جب سے مودی سرکار برسراقتدار ہے تب سے خطے میں آگ سی لگی ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی وزیر دفاع راجناتھ سنگھ کی زیر صدارت ہونے والے دفاعی ساز و سامان کے حصول کی کونسل (ڈیفینس ایکوئزیشن کمیٹی) نے روسی ساختہ لڑاکا طیارے، میزائل سسسٹم اور ریڈار کی خریداری کے لیے 389 ارب بھارتی روپے کی خریداری کی توثیق کردی۔
بھوک ، افلاس اور وسائل کی عدم دستیابی سے بے حال عوام کی فکر نہیں بلکہ بھارت کو خطے میں تھانیدار بننے کی پڑی ہوئی ہے جس میں وہ اپنے تمام وسائل بھی جھونکتا جا رہا ہے امریکہ سے ساڑھے 15 کروڑ ڈالر کے میزائل اور تارپیڈوز خریدنے کامعاہدہ بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے اس سے پہلے بھی بھارت نے جدید ترین اسلحہ کے انبار لگا رکھے ہیں اور آئے دن اپنے فوجی بجٹ میں اضافہ کرتا رہتا ہے حالانکہ بھارت کا فوجی بجٹ پاکستان کے مجموعی بجٹ سے بھی بڑھ کر ہے ایسی صورتحال میں بھارت کی تمام مذموم کوششیں جنوبی ایشیاء میں اپنی تھانیداری کا سکہ جمانے اور بالخصوص خاکم عزائم پاکستان کو نشانہ بنانے کے لئے ہیں۔ اگرچہ پاکستان کے خلاف بھارتی بالادستی کے خواب کی تعبیر حسرت کے سوا کچھ نہیں۔

Post a Comment
اگر آپ کو کچھ کہنا ہے تو ہمیں بتائیں