پاکستان سٹاک ایکسچینج حملہ، رومان رئیس ہیروز پولیس اہلکاروں کا آٹوگراف لینے کے لیے بے چین


آپ سے ملنے کے لیے دل بے چین، آپ ہی ہمارے اصل ہیروز ہیں۔ فاسٹ باولر رومان رئیس کا پیغام

قومی ٹیم کے فاسٹ باولر رومان رئیس حملہ ناکام بنانے والے پولیس ہیروز کا آٹو گراف لینے کے لیے بے چین ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق 4 دہشت گرد ایک کارمیں پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے احاطے میں داخل ہوئے، دہشت گردو نے گاڑی سے نکلتے ہی فائرنگ شروع کردی۔
اس موقع پر عمارت کی سکیورٹی پر تعینات گارڈز اور قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں نے انہیں روکنے کی کوشش کی جس پر دہشت گردوں نے فائرنگ کے ساتھ ساتھ دستی بم پھینکے۔ فائرنگ کے تبادلے میں تمام دہشت گرد ہلاک جب کہ متعدد سکیورٹی گارڈز شہید اور زخمی ہوئے۔
مجموعی طور پر 8 لاشوں اور 8 زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کیا گیا، شہید ہونے والوں میں 3 سکیورٹی گارڈ اورسندھ پولیس کا ایک سب انسپکٹر شامل ہے جب کہ چاروں دہشتگردوں کی لاشیں بھی سول ہسپتال میں ہی لائی گئی ہیں۔
چاروں دہشتگردوں نے ٹی شرٹ ، جینز اور ٹراؤزر پہنے ہوئے تھے، دہشتگردوں کی جیبوں سے شناخت کی کوئی چیز نہیں نکلی ، حملہ آوروں کی عمریں 22 سال سے 28 برس کے درمیان ہیں۔ دوسری جانب پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ 2 سے 3 مشتبہ افراد کو پولیس نے جائے وقوعہ سے گرفتار کیا گیا ہے۔
جبکہ دوسری جانب قومی ٹیم کے فاسٹ باولر رومان رئیس دہشتگردوں کو مار گرانے والے ہیرو پولیس اہلکاروں سے ملنے کے لیے بے چین ہیں ۔

Post a Comment

اگر آپ کو کچھ کہنا ہے تو ہمیں بتائیں

 
Top