ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر رکیم کارنوال بھی اس 14 رکنی ٹیم کے ہمراہ انگلینڈ میں موجود ہیں جو میزبان ٹیم کے خلاف تین ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلے گی۔
رکیم کارنوال ویسٹ انڈیز سکواڈ میں شامل کیے جانے اور انگلینڈ کے خلاف سیریز کھیلے جانے پر بے حد خوش ہیں۔ اس سیریز کا پہلا ٹیسٹ 8 سے 12 جولائی تک ہیمپ شائر کے روز باؤل سٹیڈیم میں تماشائیوں کے بغیر کھیلا جائے گا۔
آل راؤنڈر کارنوال ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے والے دنیا کے بھاری بھرکم کھلاڑی ہیں جو آف سپنر ہونے کے ساتھ ساتھ لوئر آرڈر بیٹسمین بھی ہیں۔
انہوں نے گزشتہ برس انڈین ٹیم کے خلاف پریکٹس میچ میں پانچ وکٹیں لے کر پجارا، وراٹ کوہلی اور اجنکیا ریحانے جیسے کھلاڑیوں کو کافی مشکل میں ڈال دیا تھا۔

Post a Comment
اگر آپ کو کچھ کہنا ہے تو ہمیں بتائیں