انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے بھارتی چیئرمین ششانک منوہر چار سال بعد عہدے سے الگ ہوگئے۔
ششانک منوہر 2016 میں آئی سی سی کے پہلے آزاد چیئرمین بنے تھے اور دو سال بعد صدارت کی دوسری مدت کے لیے بلامقابلہ منتخب ہوئے۔ تاہم انہوں نے حال ہی میں کہا تھا کہ وہ عہدے سے الگ ہونے کے لیے تیار ہیں۔
واضح رہے کہ 62 سالہ ششانک منوہر نے عہدے پر رہتے ہوئے آئی سی سی کی تنظیم نو کی کوشش کی اور کرکٹ کے لیے تین امیر ترین ممالک آسٹریلیا، بھارت اور انگلینڈ کی بالادستی کا خاتمہ کیا۔
کونسل کے بیان میں کہا گیا کہ نئے چیئرمین کے منتخب ہونے تھ نائب چیئرمین عمران خواجہ چیئرمین کی ذمہ داریاں سنبھا لیں گے۔
آئی سی سی کی جانب سے آئندہ ہفتے الیکشن کے فریم ورک کی منظوری کا امکان ہے اور اس طرح کی رپورٹس سامنے آئی ہیں کہ بھارت کے سابق کپتان سوروو گنگولی کو عہدے کے لیے منتخب کرنے پر غور کیا جارہا ہے۔
واضح رہے کہ جنوبی افریقہ کرکٹ کے ڈائریکٹر گریم اسمتھ بھی سابق ساتھی کھلاڑی کی حمایت کر چکے ہیں، جو اس وقت بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے سربراہ ہیں۔

Post a Comment
اگر آپ کو کچھ کہنا ہے تو ہمیں بتائیں