قومی ائیرلائن پی آئی اے میں احتساب کا عمل تیزی سے جاری ہے ایک ماہ کے دوران 52  ملازمین کے خلاف کارروائی کی۔

پی آئی اے کے ہیومن ریسورس ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری مراسلے کے مطابق جون کے مہینے میں 52 ملازمین کے خلاف کارروائی کی گئی جن میں سے جعلی ڈگریوں پر 25 ملازمین کو معطل کیا گیا۔
پی آئی اے ہیومین ریسورس ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے محکمے میں خود احتسابی کے حوالے سے سزا اورجزا کی تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ مجموعی طور پراچھی کارکردگی پر 11 ملازمین کو تعریفی اسناد سے بھی نوازا گیا، جن میں تین کو سی ای او کی جانب سے تعریفی سرٹیفکیٹ، اور آٹھ کو سی ایچ آراوکی جانب سے تعریفی اسناد دیں گئیں۔
جعلی ، بوگس اور ٹمپرڈ ڈگریوں اور دستاویزات پر25 ملازمین ، مسلسل غیر حاضری پر21 ملازمین اور ایس او پیزکی خلاف ورزی پر1 ملازم آفیشل انفارمیشن کو سوشل میڈیا اور میڈیا کے ساتھ لیک کرنے پر2 ملازمین کو ملازمتوں سے برطرف کردیا گیا۔

Post a Comment

اگر آپ کو کچھ کہنا ہے تو ہمیں بتائیں

 
Top