عالمی بینک نے پاکستان کیلئے 50 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دیدی۔
عالمی بینک نے کورونا سے متاثرہ پاکستان کی معیشت کو سہارا دینے کی خاطر ورلڈ بینک نے پاکستان کے لئے 50 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دے دی ہے۔ قرض کی رقم سے کورونا سے ہونے والے نقصاناات کا ازالہ کیا جائے گا جس میں مالیاتی نظام کی بہتری، نظام میں شفافیت، نجی شعبے کی ترقی اور توانائی کے شعبے میں اصلاحات شامل ہیں۔
عالمی بینک کا کہنا ہے کہ منظور کیے گئے قرض میں سے 25 کروڑ ڈالر انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ ایسوسی ایشن (آئی ڈی اے) اور 25 کروڑ ڈالر انٹرنیشنل بینک برائے بحالی و ترقی (آئی بی آر ڈی) نے فراہم کیے ہیں۔
واضح رہے کہ ورلڈ بینک نے گذشتہ ہفتے بھی 77 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کے قرض کی منظوری دی تھی، اس طرح ورلڈ بینک کی جانب سے صرف 7 روز میں ایک ارب 27 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کی منظوری ہوچکی ہے۔

Post a Comment
اگر آپ کو کچھ کہنا ہے تو ہمیں بتائیں