ایران نے امریکی صدر ٹرمپ کے وارنٹ جاری کردیئے، انٹرپول سے گرفتاری کا مطالبہ
تہران- ایران نے جنرل قاسم سلیمانی کی ہلاکت کا ذمہ دار امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو قرار دیتے ہوئے، صدر ٹرمپ کے وارنٹ گرفتاری کے لئے انٹرپول سے مدد کی درخواست کردی ہے.
ایران کے سرکاری ٹیلی ویژن نے بتایا کہ ایران نے جنرل قاسم سلیمانی پر ڈرون حملے کے الزام میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے علاوہ 30 دیگر افراد کے وارنٹ بھی جاری کیے ہیں،
تاہم سرکاری سطح پر صدر ٹرمپ علاوہ کسی اور کے نام ظاہر نہیں کیے گئے۔ اگرچہ ان وارنٹس سے صدر ٹرمپ کی گرفتاری کا کوئی خطرہ نہیں لیکن اس اقدام سے ایران اور امریکہ کے تعلقات میں مزید کشیدگی آ سکتی ہے.
تہران کے پراسیکیوٹر علی القاسم مہر نے میڈیا کو بتایا کہ جنرل قاسم کو امریکی صدر کی ہدایت پر نشانہ بنایا گیا تھا، ایران نے امریکی صدر کی گرفتاری کے لیے ریڈ پول سے مطالبہ کیا ہے کہ صدر ٹرمپ کے ریڈ وارنٹ جاری کیے جائیں۔واضح رہے کہ رواں برس 3 جنوری کو بغداد ایئرپورٹ پر ایران کی سب سے طاقتور فورس ’القدس‘ کے ایران میں نہایت مقبول جنرل قاسم سلیمانی امریکی حملے میں ہلاک ہوگئے تھے۔

Post a Comment
اگر آپ کو کچھ کہنا ہے تو ہمیں بتائیں