ویڈیو چیٹ یا کانفرنسنگ کی بات کی جائے تو سب سے پہلے ذہن میں زوم، اسکائپ، گوگل میٹ یا فیس بک میسنجر رومز ذہن میں آتے ہیں۔
مگر بھارت کے امیرترین شخص مکیش امبانی نے اب ان تمام پلیٹ فارمز کو سخت ٹکر دینے کے لیے تیاری پکڑ لی ہیں۔
میکش امبانی کے ریلائنس جیو کے پلیٹ فارم میں حال ہی میں 15 ارب ڈالرز سے زائد کی سرمایہ کاری ہوئی ہے اور اب یہ کمپنی ویڈیو کانفرنسنگ کی دنیا میں بھی قدم رکھنا چاہتی ہے۔
رواں ہفتے ریلائنس جیو نے ویڈو کانفرنس سروس جیو میٹ کو متعارف کرایا ہے، جو کہ دیکھنے میں زوم سے بہت زیادہ ملتی جلتی ہے۔
زوم اور گوگل میٹ کی طرح جیو میٹ میں بھی ایچ ڈی-720 پی لاتعداد مفت کالز کی جاسکتی ہیں، اور یہ بیک وقت سو افراد پر مبنی ویڈیو کانفرنسنگ کوبھی سپورٹ کرتی ہے۔
اس سروس میں کال کے وقت کو محدود نہیں رکھا گیا، بلکہ کمپنی کا کہنا ہے، کہ صارفین 24 گھنٹے تک بھی بلاتعطل کال جاری رکھ سکتے ہیں۔
کمپنی کا ابھی پیڈ سروس متعارف کرانے کا کوئی ارادہ نہیں اور فی الحال یہ سروس غیرمعینہ مدت تک صارفین کے لئے مفت دستیاب ہوگی۔

Post a Comment
اگر آپ کو کچھ کہنا ہے تو ہمیں بتائیں