دبئی : ایمریٹس ایئر لائنز نے آج یکم جولائی سے پاکستان آنے اور جانے والی پروازوں سے پابندی ختم کردی، یہ پابندی 8 روز تک برقرار رہی تھی۔
ایمریٹس ایئر لائنز کی انتظامیہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ایسے تمام مسافر جو پاکستان سے بیرون ملک سفر کر رہے ہیں ان کیلئے کورونا ٹیسٹ کرانا لازمی ہے۔ یہ ٹیسٹ ایمریٹس کی جانب سے منظور شدہ لیبارٹریز سے کرایا جائے گا اور ٹیسٹ 96 گھنٹوں سے زیادہ پرانا نہیں ہونا چاہیے۔
خیال رہے کہ ایمریٹس ایئر لائنز نے 24 جون کو پاکستان کیلئے فلائٹ آپریشن اس وقت بند کردیا تھا جب ایئر لائن کی ہانگ کانگ جانے والی پرواز کے پاکستانی مسافروں میں کورونا کی تصدیق ہوئی تھی۔
ایمریٹس ایئرلائنز کے ترجمان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کمپنی کی پروازیں دبئی سے پاکستان کے تین بڑے شہروں لاہور، کراچی اور اسلام آباد جارہی ہیں۔ مسافر ان تینوں شہروں سے یا ان تینوں شہروں کیلئے ایمریٹس ایئر لائن کے ذریعے سفر کرسکتے ہیں۔

Post a Comment
اگر آپ کو کچھ کہنا ہے تو ہمیں بتائیں