مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی درندگی کا ایک اور واقعہ سامنے آگیا جس میں 60 سالہ بزرگ کو ان کے 3 سال کے نواسے کے سامنے قتل کر دیا گیا۔

نواسہ معجزانہ طور پر بھارتی فوجیوں کی فائرنگ سے محفوظ رہا، بچہ سہما ہوا نانا کی لاش پر بیٹھ کر روتا اور مدد کو پکارتا رہا۔
60 سالہ شہید بشیر احمد خان کے بیٹے کا کہنا ہے کہ قابض فورسز نے اس کے والد کو کار سے اتار کر گولیاں ماریں۔
اہلِ خانہ کے مطابق بشیر احمد خان سامان لینے کا کہہ کر گھر سے سوپور جانے کے لیے نکلے تھے۔

Post a Comment

اگر آپ کو کچھ کہنا ہے تو ہمیں بتائیں

 
Top