پڑھائی کا خرچہ پورا کرنے کیلئے شوبز میں کام کیا، ژالے سرحدی
پاکستانی فلموں اور ڈراموں میں یادگار کردار نبھانے والی خوبصورت اداکارہ، ماڈل اور گلوکارہ ژالے سرحدی کا کہنا ہے کہ انہوں نے پڑھائی کا خرچہ پورا کرنے کے لیے شوبزنس میں کام کیا۔
نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے ژالے سرحدی کا کہنا تھا کہ میں نے شوبزنس کیرئیر کا آغاز ریڈیو پاکستان کے مقبول ترین پروگرام ’بزم طلبہ‘ سے کیا، کئی ماہ تک اس پروگرام میں آواز کا جادو جگاتی رہی۔
با صلاحیت فنکارہ ژالے سرحدی نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ اپنی شخصیت سے مختلف کردار ادا کرنا زیادہ اچھا لگتا ہے۔ بالی ووڈ اور بالی ووڈ کی سپر سٹارز سے میری شکل ملائی جاتی ہے کہا جاتا ہے میں پریانکا چوپڑا اورڈمپل کپاڈیا کی ہم شکل ہوں۔

Post a Comment
اگر آپ کو کچھ کہنا ہے تو ہمیں بتائیں