نجی نیوز سے بات کرتے ہوئے ابرار الحق نے کا کہنا تھا کہ ان کو بہت سارے گانوں پر نوٹس ملے اور اسی ڈر کی وجہ سے گانے بھی ریلیز نہیں کرتے۔
گانے بعد میں ریلیز کرتا ہوں اور نوٹس بھجوانے والے پہلے ہی تیار بیٹھے ہوتے ہیں
ابرار الحق کہتے ہیں کہ پاکستان میں پاپ سنگنگ کا دور واپس نظر آ رہا ہے۔ پاپ میوزک کا دور دھندلانے کی وجہ ملک میں ہونے والی دہشت گردی تھی، لوگ پریشان تھے وہ ٹی وی لگاتے تھے تو خونریزی کی خبریں دیکھتے تھے اردگرد کہیں بھی کوئی خوشی والی بات اچھی نہیں لگتی تھی لوگوں کے دل ایسے ماحول کی وجہ سے مرجھا سے گئے تھے ایسے میں بھنگڑا نہ لکھا جا سکتا تھا نہ گایا جا سکتا تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ انڈین فلمیں ہوں یا پاکستانی آپ دیکھیں ان میں پنجابی میوزک ایک بار پھر سنائی دے رہا ہے۔
’اے پی ایس جیسے واقعات نے رہی سہی کسر پوری کر دی تھی، خوشی کے گیت اور میوزک بالکل ہی کہیں کھو سا گیا لیکن خوشی ہے کہ اب پاپ میوزک کے حالات اور معاملات بہتر ہو رہے ہیں۔

Post a Comment
اگر آپ کو کچھ کہنا ہے تو ہمیں بتائیں