پاکستانی ایوارڈز کو کچھ نہیں سمجھتی، ماڈل اور اداکارہ عفت عمر



لاھور- (کرم نیوز) سپر ماڈل و اداکارہ عفت عمر کہتی ہیں کہ وہ پاکستان میں منعقد ہونے والے ایوارڈز کو کچھ نہیں سمجھتیں اور ایک بھی ایسا ایواردڈ ایسا نہیں ہے کہ جس کو حاصل کرنے کے لیے آرٹسٹ محنت کریں۔
عفت عمر نے کہا کہ ایوارڈ تقریبات میں سینیئر اداکاروں کے ساتھ ہونے والے امتیازی سلوک پر بہت غصہ آتا ہے، جونئیرز کو اگلی سیٹیوں پر جبکہ ثمینہ احمد اور قوی خان جیسے لیجنڈزکو پچھلی سیٹوں پر بٹھایا جاتا ہے۔
عفت عمر کا کہنا تھا کہ ایوارڈز دیے جانے پر اٹھنے والے اعتراضات کو میں بالکل جینوئن سمجھتی ہوں۔ اب ایک صابن بنانے والی کمپنی کی ہی مثال لے لیں وہ اسی کو ایوارڈ دیتی ہے جس نے ان کا اگلا اشتہار کرنا ہوتا ہے۔

Post a Comment

اگر آپ کو کچھ کہنا ہے تو ہمیں بتائیں

 
Top