واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکہ رواں برس کے آخر تک کورونا وائرس کے علاج کے لیے ویکسین تیار کر لے گا۔

امریکہ میں 'وائٹ ہاؤس کورونا وائرس ٹاسک فورس' کے رکن اور فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن کے کمشنر سٹیفن ہان نے کہا کہ ’امریکہ میں دو ویکسینز کے ٹرائلز جولائی میں شروع ہو جائیں گے، ہمارا ٹارگٹ ہے کہ اس سال کے آخر یا اگلے برس کے آغاز میں ویکسین بن جائے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ سال کے آخر تک ویکسین کی تیاری کے لیے ہم مطمئن اور کوشاں ہیں۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ میں اسکول اور یونیورسٹیوں کو ستمبر سے دوبارہ سے کھولنے پر زور دوں گا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ کسی ملک نے ویکسین کی تیاری میں امریکی ماہرین کوشکست دی تو خوشی ہوگی۔
دوسری جانب کورونا وائرس کے سبب دنیا بھر میں ہلاکتوں کی تعداد 2 لاکھ 48 ہزار سے بڑھ گئی جبکہ 35 لاکھ 66 ہزارسے زائد افراد متاثر ہو چکے ہیں۔

Post a Comment

اگر آپ کو کچھ کہنا ہے تو ہمیں بتائیں

 
Top