پی پی پی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وفاقی حکومت پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت صدر زرداری کو قتل کرنا چاہتی ہے، پی آئی اے کو جتنا نقصان اس حکومت نے پہنچایا ہے قومی ایئر لائن کو  اتنا نقصان تاریخ میں کبھی نہیں ہوا، تاریخ میں سب سے زیادہ این آر او عمران خان نے دیئے، وزیراعظم عمران خان تاریخی منافق ہے جو عوام کے سامنے کچھ اور ہوتا ہےاور پی ٹی آئی کے لوگوں کے سامنے کچھ اور ہوتا ہے، سلیکٹرز کے سامنے کچھ اور ہوتا ہے، باہر جا کر کچھ اور ہوتا ہےاور طالبان کے سامنے کچھ اور ہوتا ہے، اس کٹھ پتلی کو وزیر اعظم ہاؤس سے کھینچ کر باہر پھینکنا ہوگا، 1973کے آئین پہ کسی صورت سمجھوتا نہیں کریں گے۔

Post a Comment

اگر آپ کو کچھ کہنا ہے تو ہمیں بتائیں

 
Top