اسلام آباد: (کرم نیوز) اسلامی تعاون تنظیم نے پاکستان کو دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر اپنی حمایت کی یقین دہانی کرائی ہے۔
یہ یقین دہانی اسلامی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر یوسف بن احمد العثمین نے بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد کے بورڈ آف ٹرسٹیز کیساتھ ویڈیو لنک کے ذریعے منعقد ہونیوالے اجلاس میں کرائی جو صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی کے زیر صدارت ایوان صدر میں منعقد ہوا۔
سیکرٹری جنرل نے کراچی میں پاکستان سٹاک ایکسچینج پر دہشت گردوں کے حملے میں انسانی جانوں کے نقصان پر تعزیت کا اظہار کیا۔
انہوں نے پندرہ ترقی پذیر ممالک کے طلبہ کو 100 وظائف دینے پر حکومت پاکستان کا شکریہ بھی ادا کیا۔ اجلاس نے ڈاکٹر حثال بن حمود العتیبی کو بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کا صدر مقرر کرنے کی متفقہ طور پر منظوری دی گئی۔ وہ اس سے پہلے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کی امام محمدبن سعود یونیورسٹی میں خدمات انجام دے رہے تھے۔
صدر ڈاکٹرعارف علوی نے بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کو علم کاعظیم مرکز قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ ادارہ طلبہ کو شریعہ، اسلامی تاریخ اور ثقافت کے ساتھ ساتھ متوازن عصری تعلیم فراہم کر رہا ہے۔

Post a Comment
اگر آپ کو کچھ کہنا ہے تو ہمیں بتائیں