غلام سرور کو وفاقی وزیر کے عہدے سے ہٹانے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ



اسلام آباد. اسلام آباد ہائیکورٹ نے غلام سرور کو وفاقی وزیر کے عہدے سے ہٹانے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ چیف جسٹس ہائیکورٹ نے کہا اس حوالے سے تفصیلی حکم نامہ جاری کریں گے۔

درخواست گزار طارق اسد ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر درخواست میں کہا گیا تھا کہ وزیر ہوا بازی نے پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز کے پائلٹوں کے بارے میں غیر ذمہ دارانہ بیان دیا۔
غلام سرور خان کے بیانات کے بعد پی آئی اے کی پروازوں پر یورپ میں چھ ماہ کے لئے پابندی عائد کردی گئی تھی ، طارق اسد نے مزید کہا کہ ایک وزیر کو جعلی لائسنس رکھنے والوں کے خلاف خفیہ کاڑوائی کرنی چاہئے تھی۔

Post a Comment

اگر آپ کو کچھ کہنا ہے تو ہمیں بتائیں

 
Top