پاکستان اسٹاک ایکسچینج حملے میں بھارت ملوث، منصوبہ وہیں بنایا گیا، وزیراعظم عمران خان
وزیراعظم کا کہنا تھا، کہ پاکستان اسٹاک ایکس چینج حملے میں بھارت ملوث ہونے کا کوئی شک نہیں کہ اسٹاک ایکسچینج پر حملے کا منصوبہ بھارت میں بنایا گیا۔
وزیراعظم نے کہا کہ دہشتگردوں کا منصوبہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے ملازمین کو یرغمال بنانا تھا۔ جس میں ﷲ کے فضل سے کامیاب نہ ہو سکے۔
قومی اسمبلی کے اجلاس میں عمران خان نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اسٹاک ایکسچینج کےشہیدسیکیورٹی گارڈاورپولیس اہلکارکوزبردست خراج عقیدت پیش کرتا ہوں ، جنہوں نے اپنی جانوں پر کھیل کر ایک بڑی تباہی سے بچالیا، دہشت گرداسٹاک ایکسچینج میں لوگوں کویرغمال بناکر معصوم لوگوں کوقتل کرناچاہتےتھے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز کراچی میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر چار دہشت گردوں نے حملہ کیا جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار اور اسٹاک ایکسچینج کے 3 سیکیورٹی گارڈ شہید ہوگئے، جب کہ فورسز کی جوابی کارروائی میں چاروں دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔

Post a Comment
اگر آپ کو کچھ کہنا ہے تو ہمیں بتائیں