اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے کارکردگی کے معاملے پر اب کوئی سمجھوتہ نہ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کارکردگی نہ دکھانےوالوں کو گھر کی راہ دکھانے کی ٹھان لی اور حکومتی کارکردگی جانچنے کا پیمانہ اپنی ٹیم پر واضح کردیا ۔
حکومتی ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے حکومتی امور میں تاخیری حربے دکھانے والوں کو رعایت نہ دینے کا فیصلہ کرلیا ہے، حکومتی فیصلوں پر کتنا عمل ہوا، اس سے متعلق بریفنگ کی بجائے حقائق پر مبنی ریکارڈ کے ذریعے کارکردگی ثابت کرنا ہوگی، وزراء، مشیران، معاونیں کو بریفنگ کے بجائے اب کاردگی دکھانا ہوگی، سیکریٹریز سمیت اداروں کے سربراہاں کو بھی کارکردگی کے پیمانے سے جانچا جائے گے ، کارکردگی کی بنیاد پر ہی ٹیم کا حصہ رہا جا سکتا ہے ۔

Post a Comment
اگر آپ کو کچھ کہنا ہے تو ہمیں بتائیں