
جنوبی افریقہ کے صوبے گیٹینگ کے شہر زیوربیکوم میں ایک گرجا گھر پر حملہ، فائرنگ میں پانچ افراد ہلاک ہوگئے جبکہ 200 افراد کو یرغمال بنا لیا گیا ہے۔
جنوبی افریقہ کی پولیس نے بتایا کہ انہوں نے ہفتہ کی صبح جوہانسبرگ کے مضافات میں کئی یرغمالیوں کو بچایا ہے جن میں مرد، خواتین اور بچیں شامل ہیں۔
پولیس نے بتایا کہ انہوں نے کم از کم 40 افراد کو گرفتار بھی کیا ہے، اور درجنوں اسلحہ بھی ضبط کیا ہے۔
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ وہ افراد جنہوں نے بین الاقوامی پینٹیکوسٹل ہولیویس چرچ پر حملہ کیا وہ ایک سپلنٹر گروپ کا حصہ تھے۔

Post a Comment
اگر آپ کو کچھ کہنا ہے تو ہمیں بتائیں