لاہور: بڑے بھائی کو جنسی تعلقات پر مجبور کرنے پر چھوٹے بھائی نے قتل کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے تھانہ چوہنگ کے قریب رائیونڈ روڈ پر ایک نجی یونیورسٹی میں زیر تعلیم چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ کے طالب علم کو نامعلوم افراد کی جانب سے قتل کر دیا گیا تھا۔
واقعے کا مقدمہ ساتھ رہنے والے چھوٹے بھائی کی مدعیت میں درج کیا گیا۔پولیس نے اس واقعے کی تفتیش شروع کی تو انہیں مقتول کے چھوٹے بھائی پر شک ہوا۔ جب پولیس نے اس سے تفتیش کی تو حیران کن انکشافات دیکھنے میں آئے۔ ملزم نے انکشاف کیا کہ اس نے اپنے بھائی کو اس لیے قتل کیا کیونکہ وہ مجھے جنسی تعلق قائم کرنے پر مجبور کرتا تھا۔ اعتراف جرم پر حسان امجد کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔
پولیس نے بتایا کہ حسان اپنے بڑے بھائی کو قتل کرنے کے بعد اپنے گھر والوں کو بتایا تھا کہ حسن کو نامعلوم افراد کی جانب سے قتل کیا گیا ہے۔ جب چھوٹے بھائی کے بتانے پر ان کے والد جائے وقوعہ پر پہنچے تو لاش کی حالت دیکھ کر حیران رہ گئے۔
والد نے بتایا کہ بڑے بیٹے پر اتنا شدید تشدد کیا گیا تھا کہ اسے دیکھا بھی نہیں جا رہا تھا۔ لاش میں شیشے کے ٹکڑے پیوست تھے اور جسم پر سگریٹ سے جلانے کے نشانات موجود تھے۔

Post a Comment
اگر آپ کو کچھ کہنا ہے تو ہمیں بتائیں