پشاور: خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں غیرت کے نام پر لڑکا اور لڑکی کو قتل کردیا گیا ہے۔
نجی نیوز کی رپورٹ کے مطابق پشاور میں غیرت کے نام پر 16 سالہ لڑکی اور 20 سالہ لڑکے وقاص کو قتل کردیا گیا، پولیس کے مطابق دونوں کو خاندان والوں نے ہی غیرت کے نام پر قتل کیا۔
ایس پی سٹی وقار عظیم کھرل کے مطابق قتل کے بعد لاشیں بنا جنازہ پڑھے ہی رحمان بابا قبرستان میں دفنا دی گئیں،
پولیس نے ایف آئی آر درج کرکے تین ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔
پولیس حکام کے مطابق لاشوں کی قبرکشائی کے لیے مجسٹریٹ کو درخواست دے دی گئی ہے،
واضح رہے کہ ملزمان نے اعتراف جرم بھی کرلیا ہے۔

Post a Comment
اگر آپ کو کچھ کہنا ہے تو ہمیں بتائیں