پاکستان سپر لیگ کی پسندیدہ ترین ٹیم پشاور زلمی کے پرنچائز جاوید آفریدی نے مداحوں سے ترکش ڈرامے ارطغرل غازی کے اداکاروں کو ٹیم میں بحیثیت ایمبیسیڈر شامل کرنے کے لیے تجویز مانگ لی۔

حال ہی میں پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی نے اس حوالے سے ایک ٹوئٹ کی، جس میں جاوید آفریدی نے کہا کہ 'اگر ارطغرل غازی پشاور زلمی کی ٹیم میں برانڈ ایمبیسیڈر کے طور پر شامل ہوں تو؟
بعدازاں انہوں نے ایک اور ٹوئٹ کیا کہ 'اگر ہم یہی پیشکش حلیمہ سلطان کو بھی کریں تو؟
چیئرمین پشاور زلمی جاوید آفریدی کے اس ٹوئٹ پر صارفین کی جانب سے کمنٹس کا تانتا بندھ گیا۔

وقاص احمد نے لکھا کہ۔ پھر ہمیں لاہور ٹیم کے لیے سعد الدین کوپیک چاہیے۔

رابعہ چوہدری لکھتی ہیں کہ۔ بھائی آپ تو ڈونلڈ ٹرمپ بھی لا سکتے ہیں آپ سے کوئی بحث نہیں۔

ایک اور صارف لکھتی ہیں کہ۔ اگر آپ ایسا کر سکتے ہیں تو میں بھی اس بار پشاور زلمی کو ہی سپورٹ کرنے پر مجبور ہو جاؤں گی۔

Post a Comment

اگر آپ کو کچھ کہنا ہے تو ہمیں بتائیں

 
Top