کورونا وائرس کی وجہ سے تقریباً گزشتہ 4 ماہ سے منقطع انٹرنشنل کرکٹ کی سرگرمیاں انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلے ٹیسٹ میچ کے ذریعے بحال ہو گئیں۔

ساؤتھ ہیمپٹن میں انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلے ٹیسٹ میچ کا کھیل بارش کی وجہ سے تاخیر سے شروع ہوا اور انگلینڈ کے قائم مقام کپتان بین اسٹوکس نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

میچ بارش کی وجہ سے تاخیر سے دوچار ہوا اور میچ کے دوران بھی بارش کی مداخلت کا سلسلہ جاری رہا۔

میچ کے دوران نسل پرستی کے خلاف بھی احتجاج ریکارڈ کرتے ہوئے مقتول امریکی شہری جارج فلائیڈ سے یکجہتی کا اظہار کیا گیا۔

Post a Comment

اگر آپ کو کچھ کہنا ہے تو ہمیں بتائیں

 
Top