عالمی ادارہ صحت کورونا وائرس وبا کی جاری صورتحال کے دوران دنیا بھر کے ایک ارب تیس کروڑ تمباکو نوش افراد کو تمباکونوشی سے نجات میں مدد دینے کیلئے ایک پروگرام شروع کر رہا ہے۔ ٹیڈروس
ادارے کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس نے معمول کی بریفنگ میں بتایا کہ تمباکونوشی ترک کرنے کے اقدام سے تمباکو نوشی چھوڑنے کے خواہشمند افراد کو وسائل تک آزادانہ رسائی میں مدد ملے گی۔
ٹیڈروس نے کہا کہ تمباکونوشی سے سالانہ 80 لاکھ افراد ہلاک ہو جاتے ہیں اور شواہد بتاتے ہیں کہ تمباکونوشی کرنے والے افراد کے شدید نوعیت کے کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کا زیادہ خطرہ ہوتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ عالمی ادارہ صحت اس اقدام کا اجراء سب سے پہلے اردن سے شروع کرے گا اور بعد میں آنے والے مہینوں میں اس کا دائرہ پوری دنیا تک بڑھائے گا۔

Post a Comment
اگر آپ کو کچھ کہنا ہے تو ہمیں بتائیں