سوشل میڈیا ایپلی کیشن انسٹاگرام نے امریکی فیشن ماڈل بیلا حدید کی فلسطین سے متعلق پوسٹ ہٹانے پر معذرت کی ہے۔
رواں ہفتے 23 سالہ فلسطینی نژاد امریکی ماڈل نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے والد کے امریکی پاسپورٹ کی تصویر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ان کی جائے پیدائش فلسطین ہے۔
بیلا حدید نے اپنے تین کروڑ سے زیادہ فالوورز کے ساتھ انسٹاگرام کی جانب سے موصول ہونے والا پیغام شیئر کیا جس میں انسٹاگرام نے بیلا حدید کو آگاہ کیا گیا تھا کہ ان کی پوسٹ ایپلی کیشن کی کمیونٹی پالیسی کے مطابق نہ ہونے کے باعث ہٹا دی گئی ہے۔
امریکی ماڈل بیلا حدید نے اپنے اکاؤنٹ پر انسٹاگرام کو ٹیگ کرتے ہوئے سوال اٹھایا، کہ اگر انہیں اپنے والد کی جائے پیدائش فلسطین ہونے پر فخر ہے، تو ان کی پوسٹ کا کونسا حصہ کمیونٹی پالیسی کی خلاف ورزی کا مرتکب ہوا ہے۔
انہوں نے انسٹاگرام سے پوچھا کی کس طرح سے ان کی پوسٹ ہراسانی یا جنسی مواد کی تشہیر کرتی ہے۔
انسٹاگرام کے ایک ترجمان کا کہنا ہے کہ صارفین کی حفاظت کے لیے ہم ذاتی معلومات جیسا کہ پاسپورٹ کا نمبر پوسٹ کرنے کی اجازت نہیں دیتے۔
ساتھ میں انہوں نے یہ بھی کہا کہ بیلا حدید نے پاسپورٹ کا نمبر دھندلا کردیا تھا، اسی لیے ان کی پوسٹ ہٹانی نہیں چاہیے تھی۔ اسلئے ہم نے پوسٹ دوبارہ لگا دی۔ اور بیلا حدید سے اس غلطی کی معافی بھی مانگی ہے۔

Post a Comment
اگر آپ کو کچھ کہنا ہے تو ہمیں بتائیں