پاکستان مسلم لیگ ن کے صدرشھباز شریف گزشتہ 14 دنوں سے قرنطینہ میں تھے، ڈاکٹرز نے اگلے 3 ہفتوں تک اینٹی باڈیز ٹیسٹ کروانے کی ہدایت کر دی۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ شہباز شریف نے کرونا وائرس کو شکست دے دی ہے۔
رجمان کا مزید کہنا تھا کہ صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف کرونا وائرس تشخیص کے بعد گزشتہ 2 ہفتوں سے خود کو قرنطینہ کیے ہوئے تھے۔ اب شہباز شریف کی جانب سے 2 ہفتے کے قرنطینہ کے بعد دوبارہ کرونا ٹیسٹ کروایا گیا، جس کی رپورٹ منفی آگئی ہے۔ مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ شہباز شریف کو ڈاکٹرز نے ہدایت کی ہے کہ وہ اگلے 3 ہفتے تک باقائدہ اینٹی باڈیز کا ٹیسٹ کرواتے رہیں۔

Post a Comment

اگر آپ کو کچھ کہنا ہے تو ہمیں بتائیں

 
Top