پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین، میرا نواز شریف سے کوئی رابطہ نہیں، شریف خاندان کے خلاف عمران خان کے ساتھ مل کرجدوجہد کی، ایسے حالات میں ایسی حرکت کا تصور بھی نہیں کرسکتا۔
واضح رہے، کہ جہانگیر ترین گذشتہ دنوں لندن گئے تھے جس کے بعد ان کے اور نواز شریف کے درمیان ملاقاتوں کی افواہوں نے زور پکڑ لیا تھا۔ ذرائع کے دعویٰ سے متعلق سوشل میڈیا پر خبریں گردش کررہی تھیں، کہ وزیراعظم عمران خان سے ناراضگی اور شوگر اسکینڈل میں نام آنے کے بعد جہانگیر ترین نے لندن آتے ہی دو مرتبہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کو ملاقات کے لیے پیغام بھجوایا۔ جبکہ گذشتہ روز مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنما رانا ثناءاللہ نے بھی نواز شریف اور جہانگیر ترین میں رابطے کی تصدیق کی تھی، انہوں نے کہا کہ جہانگیر ترین اور نواز شریف کے درمیان ملاقات کے حوالے سے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ ان میں براہ راست ملاقات نہیں ہوئی البتہ کچھ لوگوں کی وساطت سے دونوں میں رابطہ ضرور ہوا ہے۔
اس پر اب جہانگیر ترین کا بھی ردعمل سامنے آیا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ میرا نواز شریف سے کوئی رابطہ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ شریف خاندان کے خلاف عمران خان کے ساتھ مل کرجدوجہد کی۔ میں ایسی حرکت کا تصور بھی نہیں کرسکتا، جہانگیر ترین نے کہا کہ ڈوبتی کشتی کے سہارے کیلئے میرا کندھا استعمال نہ کیا جائے۔
جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ میں نے نوازشریف سے کوئی ملاقات نہیں کی اور نہ ہی نوازشریف سے ملاقات کرنے کا کوئی خواہش رکھتا ہوں۔ ن لیگ کی خلاف ہماری ایک جدوجہد رہی ہے۔ نوازشریف سے ملاقات کے حوالے سے سابق وزیر اعظم کا میڈیا سیل بے بنیاد خبریں پھیلا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میری پوری کوشش ہوگی کہ میں تحریک انصاف کے ساتھ رہوں۔

Post a Comment
اگر آپ کو کچھ کہنا ہے تو ہمیں بتائیں