چین اور بھارت کے درمیان متنازعہ علاقے لداخ میں مودی کی فنکاری کا بھانڈا سوشل میڈیا نے پھوڑ دیا۔ 
چین کے ڈر سے مودی لداخ گئے ہی نہیں، بلکہ 150 کلوميٹر دور دور پھرتے رہے۔ سوشل میڈیا پر نریندر مودی کی اداکاری جگ ہنسائی کا باعث بن گئی۔

خبررساں ایجنسی اور سوشل میڈیا پر جاری تفصیلات کے مطابق بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے جعلی اسپتال میں جعلی زخمی فوجیوں سے ملاقات میں اداکاری کے جوہر دیکھنے والے تھے۔

مودی جمعہ 3 جولائی کو صبح اچانک لیہہ پہنچ گئے، 
مودی کا یہ دورہ 15 اور 16 جون کی درمیانی شب انڈین اور چینی سرحد پر واقع وادی گلوان میں دونوں ممالک کے فوجیوں کے مابین ایک پُرتشدد تصادم کے بعد پیدا ہونے والی صورت حال کے تناظر میں کیا گیا، جس میں بھارتی فوج کے بیس فوجی ہلاک ہو گئے تھے۔

Post a Comment

اگر آپ کو کچھ کہنا ہے تو ہمیں بتائیں

 
Top