ھارت میں کنویں کی صفائی کے دوران دو افراد گیس کے اخراج کے باعث دم گھٹنے سے جاں بحق ہوگئے، مرنے والوں میں سے ایک پانچ بہنوں کا اکلوتا بھائی تھا۔
تفصیلات کے مطابق کنویں کی صفائی کے دوران ہلاک ہونے والے دو افراد جبکہ تیسرے شخص کو بے ہوشی کی حالت میں کپواڑہ اسپتال منتقل کیا گیا۔ ہلاک ہونے والے افراد کی پہچان غلام نبی خان اور دوسرے کی محمد خان کے نام سے ہوئی۔
لواحقین کا کہنا ہے کہ علاقے میں واٹر سپلائی نظام متاثر ہونے کی وجہ سے وہ پینے کا صاف پانی حاصل کرنے کیلئے کنویں کی صفائی کررہے تھے، جس کے دوران کنویں میں اچانک گیس کے اخراج سے بے ہوش ہو گئے، موقع پر موجود خواتین نے مدد کیلئے چیخ و پکار شروع کی، تاہم پولس اور فائر سروس عملہ پہنچے سے قبل ہی دونوں کی موت واقع ہوچکی تھی۔
مہلوک غلام نبی خان پانچ بہنوں کا اکلوتا بھائی تھا اوراس کے اپنے تین بچے بھی ہیں۔ غلام نبی خان اپنے خاندان کا واحد کفیل تھا، جبکہ محمد خان بھی اپنے پپیچھے تین بچوں اور بیوی کو روتا چھوڑ گیا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل 2 جولائی کو کپواڑہ ضلع کے سنگڈانہ کراپورہ میں ایک ہی خاندان میں دو بھائیوں سیمت چار افراد کنویں کی صفائی کے دوران گیس نکلنے کے سبب ہلاک ہوگئے تھے۔

Post a Comment
اگر آپ کو کچھ کہنا ہے تو ہمیں بتائیں