لاہور: رپورٹ کے مطابق ذخیرہ اندوزوں کےخلاف ٹائیگر فورس نےخصوصی طورپراطلاعات فراہم کی۔
جس پر کارروائی کرتے ہوئے 16 ہزار ٹن چینی برآمد کی گئی ہے، جس کی مالیت 1.1 ارب روپے سے زائد ہے۔ تقریبا 716 ٹن گندم، 2 ہزار ٹن چاول بھی برامد کیا گیا۔ جب کہ 10 ہزارکلو مضرصحت گوشت اور 8 لاکھ لیٹر دودھ بھی برآمد کرکے تلف کیا گیا ہے۔
پرائم منسٹر عمران خان نے ہدایت کی ہے کہ برآمد کی گئی چینی، گندم اور چاول کو حکومتی نرخوں پر مارکیٹ میں بیچا جائے۔
وزیراعظم عمران خان نے پنجاب حکومت کو آٹے کی قیمتوں میں استحکام لانے کی بھی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت میں 150 روپے کمی کی جائے اور آٹے کی قیمت کنٹرول کرنے کے لیے ہنگامی اقدامات کیے جائیں۔

Post a Comment
اگر آپ کو کچھ کہنا ہے تو ہمیں بتائیں