مسلمان طالبات کے حجاب پہننے پر پابندی کے خلاف یورپین دارالحکومت برسلز میں مظاہرہ۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بیلجئیم کے اسکولوں میں مسلمان طالبات کے حجاب پہننے پر پابندی کے خلاف آج یورپین دارالحکومت برسلز میں مظاہرہ کیا گیا۔ زیادہ سے زیادہ 400 افراد کی اجازت کے اس مظاہرے میں ایک ہزار سے زائد افراد نے شرکت کی۔

مظاہرے کا اہتمام "حجابیز فائٹ بیک" نامی طالبات کی تنظیم نے بیلجیئم کی آئینی عدالت کے اس فیصلے کے خلاف کیا تھا، جس میں انہوں نے یونیورسٹی انتظامیہ کو اجازت دی تھی کہ وہ تعلیمی اداروں میں مسلم طالبات کو ہیڈ اسکارف پہننے سے روک سکتی ہے۔
سینٹرل برسلز کے علاقے مونٹ دی آرٹس میں موجود مظاہرین نے اس موقع پر ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے۔ جبکہ انہوں نے ’میرا پردہ میری مرضی، اور ’تعلیم اور پردہ میرا حق، کے نعرے بھی بلند کئے۔

ذرائع کے مطابق اس موقع پر خطاب کرنے والے مقررین نے کہا کہ ہیڈ اسکارف پر پابندی کا مطلب مسلمان طالبات کے تعلیم کے حصول کے حق اور ان کے حق خود ارادیت کا انکار ہے۔

Post a Comment

اگر آپ کو کچھ کہنا ہے تو ہمیں بتائیں

 
Top