نوشہرہ: تبلیغی جماعت کے ارکان گل ڈھیری سے واپس نوشہرہ آرہے تھے کہ نامعلوم افراد نے حملہ کردیا، پولیس نے تفتیش شروع کردی
پختونخوا: نوشہرہ کے علاقہ گل ڈھیری میں تبلیغی جماعت کی گاڑی پر نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے تبلیغی داعی ڈرائیور سمیت شھید جبکہ دیگر ساتھی بال بال بچ گئے۔
 ملزمان فائرنگ کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے، پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی۔

پولیس کے مطابق گذشتہ رات تبلیغی جماعت کے داعیان تبلیغ سے واپس گل ڈھیری سے نوشہرہ آ رہے تھے، کہ اس دوران نامعلوم ملزمان نے ان کی گاڑی پر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں تبلیغی مرکز کے رکن فہیم سکنہ نوشہرہ کینٹ اور گاڑی کا ڈارئیور موقع پر شھید جبکہ گاڑی میں بیٹھے ہوئے دیگر تبلیغی ساتھی بال بال بچ گئے۔

واضح رہے اکوڑہ خٹک پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی جبکہ ملزمان ارتکاب جرم کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

Post a Comment

اگر آپ کو کچھ کہنا ہے تو ہمیں بتائیں

 
Top