امریکی نیوز چینل سی این این کے مطابق امریکی ریاست ایڈاہو میں 2 طیارے فضاء میں آپس میں ٹکرا گئے۔ حادثے میں 5 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کردی گئی ہے، جب کہ دیگر 3 افراد کی تلاش جاری ہے۔ پولیس کے مطابق حادثہ گزشتہ روز پیش آیا۔

کوٹینائی کاؤنٹی ،ایڈواہو کے عہدیدار ریان ہیگنز کا کہنا ہے کہ حادثہ شہر کوئیر ڈالین کی جھیل کے اوپر پیش آیا، جہاں طیارے ٹکرا کرجھیل میں گر کر ڈوب گئے ہیں۔ حادثے کا شکار طیاروں سے 5 افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں، جب کہ 3 دیگر لاپتا افراد کی ہلاکت کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

طیاروں کے آپس میں ٹکرانے کی وجہ تاحال معلوم نہ ہوسکا، تاہم واقعہ کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔ فیڈرل ایوی ایشن اینڈمنسٹریشن اور نیشنل ٹرانسپورٹ سیفٹی بورڈ واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔

تحقیقات کرنے والی ٹیم کے مطابق ایک طیارے میں والد اپنے 3 بچوں کے ساتھ سفر کر رہے تھے۔ ہلاک والد اور تینوں بچوں جن کی عمریں 11، اور 16-16 سال ہے، شناخت کرلیا گیا ہے۔ حادثے میں طیارے کا پائلٹ بھی ہلاک ہوا۔ جسے 58 سالہ نیل کے نام سے شناخت کیا گیا ہے۔ جبکہ دوسرے طیارے کے مسافروں کی شناخت تاحال نہ ہوسکی۔




Post a Comment

اگر آپ کو کچھ کہنا ہے تو ہمیں بتائیں

 
Top