لاہور: ملک میں چینی کی قیمتیں ریکارڈ بلند سطح پر پہنچ گئیں ہیں ، پشاور میں چینی 110 روپے پر جاپہنچی ہے جبکہ لاہور ، راولپنڈی اور کوئٹہ میں چینی 100 روپے کلو فروخت ہو رہی ہے جس نے شہریوں کو شدید پریشانی میں مبتلا کر دیاہے ۔

وفاقی ادارہ شماریات نے ملک میں چینی کی قیمتوں سے متعلق تفصیلات جاری کرتے ہوئے بتایا کہ پشاور میں ایک کلو چینی کی قیمت 110 روپے تک پہنچ گئی اور لاہور، اسلام آباد، کراچی، کوئٹہ، حیدرآباد، راولپنڈی کی نسبت پشاور میں چینی 10 روپے فی کلو مہنگی ہے جبکہ سیالکوٹ، گوجرانوالہ، ملتان اور سکھر کی نسبت پشاور میں چینی 15 روپے فی کلو تک مہنگی ہے۔

سیالکوٹ، گوجرانوالہ ، ملتان، سرگودھا، بہاولپور، سکھر، لاڑکانہ میں چینی کی قیمت 95 روپے فی کلو ہو گئی ہے جبکہ بنوں 96، خضدار میں چینی کی قیمت 92 روپے فی کلو ہے۔

ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں 15 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہواہے ، 13 اشیائے ضروریہ سستی،23 کی قیمتوں میں استحکام رہا، گزشتہ ہفتے پیازبھی 3 روپے کلومہنگی،قیمت 45 روپے ہوگئی تاہم ایک ہفتے کےدوران مہنگائی کی شرح میں 0.22 فیصد کمی ہوئی ہے ۔

رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں کھانے پینےکی 15 چیزوں کی قیمتوں میں اضافہ اور 13 چیزوں کی قیمتوں میں کمی ہوئی جب کہ ایک ہفتے میں 23 چیزوں کی قیمتوں میں استحکام رہا۔



Post a Comment

اگر آپ کو کچھ کہنا ہے تو ہمیں بتائیں

 
Top