بریکنگ نیوز - پاکستان اور سعودیہ کے بعد "کویت" نے بھی اسرائیل کو تسلیم کرنے سے انکار کردیا - تازہ ترین بیان میں کہا گیا ہے کہ فلسطینیوں کی آزادی تک اسرائیل سے تعلقات کا سوچا بھی نہیں جا سکتا

کویت میں حکومتی ذرائع نے مقامی اخبار القابوس کو بتایا ہے کہ کویت کی اسرائیل سے متعلق پوزیشن میں کوئی بدلاؤ نہیں آیا ہے اور کویت وہ آخری ملک ہو گا جو اسرائیل کے ساتھ اپنے تعلقات کو نارمل کرے گا۔

کویتی حکام کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ فلسطینیوں کی آزادی تک اسرائیل سے تعلقات کا سوچا بھی نہیں جاسکتا۔

یاد رہے کہ آج سعودی عرب نے بھی اسرائیل کو تسلیم کرنے سے انکار کرتے ہوئے یہی موقف اپنایا ہے کہ جب تک فلسطین کا مسئلہ حل نہیں ہ وجاتا اسرائیل کے ساتھ تعلقات اور روابط استوار کرنے کا سوچ بھی نہیں سکتے۔

گزشتہ روز وزیراعظم پاکستان عمران خان کے اسرائیل پر دو ٹوک موقف کے بعد سعودی وزیر خارجہ نے بھی واضح الفاظ میں اسرائیل کو تسلیم کرنے سے انکار کردیا، جس کے بعد امریکی اور اسرائیلی سفارتخانوں میں ہلچل مچ گئی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ جمعرات کو اسرائیل اور متحدہ عرب امارات نے اپنے سفارتی تعلقات کو معمول پر لانے کا اعلان کیا تھا جس کے تحت مشرق وسطی کی سیاست بشمول مسئلہ فلسطین اور ایران کے حوالے سے اقدامات کو نئی شکل دی جائے گی۔


Post a Comment

اگر آپ کو کچھ کہنا ہے تو ہمیں بتائیں

 
Top