وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے سیاحتی مقامات کی سیر کے لیے راولپنڈی میں ڈبل ڈیکر بس کا افتتاح کردیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے راولپنڈی میں ڈبل ڈیکربس سروس کاافتتاح کردیا، ڈبل ڈیکربس سے شہری اسلام آباد اور راولپنڈی کے سیاحتی مقامات کی سیرکرسکیں گے۔ اور سروس کا روٹ علامہ اقبال پارک سے یادگارِ پاکستان تک ہوگا۔
ڈبل ڈیکر بس سروس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ سیاحت وز اعظم عمران خان کے دل کے بہت قریب ہے، کورونا کے باعث سیاحتی سرگرمیاں ماند رہیں۔
اس اہم اقدام سے سیاحوں کو سستی اور بہترین سفری سہولت میسر آئے گی۔ اپنے تازہ بیان میں وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ ڈبل ڈیکر بس راولپنڈی اور اسلام آباد کے شہریوں کے لیے حکومت کا تحفہ ہے۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پسماندہ علاقوں کی ترقی پر توجہ دے رہے ہیں۔ سیاحت کے فروغ کیلئے اقدامات کررہے ہیں۔ مری میں نیا تھانہ بنارہے ہیں، جبکہ سب ڈویژن بھی بنے گا۔ مری اسپتال کی اپ گریڈیشن کی جارہی ہے۔
خیال رہے کہ 16 اگست کو ڈبل ڈیکر بس کا آزمائشی سفر کیا گیا تھا۔ بس کا آزمائشی سفر راولپنڈی کے علامہ اقبال پارک سے شروع ہوا جو فیض آباد سے ہوتا ہوا فیصل مسجد، بلیو ایریا، شاہراہ دستور، روز جاسمین گارڈن اور لوک ورثہ سے واپس علامہ اقبال پارک پر اختتام پزیر ہوا تھا۔
ممکنہ طور پر بس کا فی کس کرایہ 400 روپے ہوگا، بس کے لیے ٹرمینل راولپنڈی میں جلد قائم ہوجائے گا جبکہ بس کا سفر 30 کلومیٹر پر محیط ہوگا جس کے ٹکٹ کا اجرا آن لائن کیا جائے گا۔

Post a Comment
اگر آپ کو کچھ کہنا ہے تو ہمیں بتائیں