اسلام آباد : وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سعودی کمپنیوں کوشعبہ زراعت میں تعاون اور سرمایہ کاری کی پیشکش کی ، جس پر سعودی سفیر کی پاکستان کو ہر شعبے میں بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرادی۔
H.E. Nawaf bin Saeed Al-Maliki, Saudi Ambassador to Pakistan, called on Federal Minister for Sci & Tech @fawadchaudhry. 'Pak-Saudi friendship is beyond politics and is based on people-to-people contact', said @fawadchaudhry. Mutual Coop in agri sector was also discussed. pic.twitter.com/OKCmvJkx8E— Ministry of Science & Technology (@MinistryofST) August 20, 2020
وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی سے ملاقات کی ہے جس میں دوطرفہ تعلقات اور باہمی تعاون کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
جمعرات کو ہونے والی ملاقات میں فواد چوہدری نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات کے حوالے سے واضح کیا کہ پاک سعودی تعلقات ناقابل تسخیر ہیں اور عالمی منظر نامے کی تبدیلی پر منحصر نہیں۔ دونوں ممالک کے تعلقات صرف حکومت تک محدود نہیں بلکہ پاکستان اور سعودی عوام کے آپس میں تعلقات ہیں۔
ملاقات کے دوران وفاقی وزیر فوادچودھری نے کہا کہ حرمین شریفین کا تقدس ہر مسلمان کے ایمان کا حصہ ہے۔ خادمین حرمین شریفین کا احترام ہر مسلمان پر لازم ہے۔
فواد چوہدری نے سعودی سفیر کو وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں منصوبوں سے آگاہ کیا، جس پر سعودی سفیر نے فواد چوہدری کی وزارت میں اصلاحات کی کاوشوں کو سراہا۔
Post a Comment
اگر آپ کو کچھ کہنا ہے تو ہمیں بتائیں