کراچی: ترک اداکار انجین التان دوزیتان پاکستان میں ارطغرل غازی کے نام سے مشہور ہیں نے گزشتہ روز تین پاکستانی بیمار بچوں کی خواہش پوری کی جو ان سے ملنا چاہتے تھے۔
یہ تینوں بچے شدید بیمار تھے اور وہ ترک اداکار سے ملنے کی خواہش رکھتے تھے جسے میک اے وش پاکستان نے انجین التان کی مدد سے پورا کیا۔اس حوالے سے پہلے افواہیں تھیں کہ انجین التان ان بچوں سے ملاقات کے لیے پاکستان آرہے ہیں، مگر یہ ملاقات فیس بک لائیو ویڈیو میں ہوئی۔
Hello Pakistan— Engin Altan Duzyatan (@EnginAltanDuz) August 17, 2020
I will be meeting with Make a wish Chooses on 18th of August.
Seen You Soon
https://t.co/kXJ624svdg
.#MakeAWish #HelloPakistan #announcement#seeyoutomorrow #makeawishPakistan pic.twitter.com/cKdVxna0d8
خصوصی بچوں میں فضا، سدرہ اور سہیل شامل تھے، ارطغرل غازی کو پہلے وش پوری کرنے کے لیے براہ راست کراچی آنا تھا لیکن کرونا کے باعث ارطغرل غازی بچوں سے کراچی میں نہیں مل سکے۔ جب کہ پاکستانیوں کی محبت کو دیکھتے ہوئے ترک اداکار بھی پاکستان آنے کا خواہش کا اظہار کرچکے ہیں۔
Hello Pakistan— Engin Altan Duzyatan (@EnginAltanDuz) August 18, 2020
I try and make Sure their dream come true- even though this was a virtual meeting.
Beautiful Sword is gifted by @makeawishpakistan to me in the live session
Full Video Link on YouTube
https://t.co/50DZs144vY#makeawishpakistan#EnginAltanDuezyatan pic.twitter.com/5PiSzFx4wM
اینگن التان اور بچوں کی ملاقات کے لیے میک اے وش فاؤنڈیشن نے کراچی میں تقریب کا اہتمام کیا تھا جس کی میزبانی عائشہ عمر نے کی تھی۔ تقریب میں ہمایوں سعید، زیبا بختیار اور ہدایت کار ندیم بیگ نے بھی شرکت کی تھی اور ہمایوں سعید نے اینگن التان کو بتایا کہ انہوں نے ارطغرل غازی کے تمام سیزنز دیکھ لیے ہیں اور انہیں اینگن کی اداکاری بہت پسند آئی ہے۔ اس کے علاوہ انہوں نے ترک اداکار سے بہت جلد ملاقات کرنے کا عندیہ بھی دیا۔
فیس بک پر لائیو ویڈیو کے دوران پاکستانی بچوں نے اینگن التان سے بات کرتے ہوئے کہا کہ انہیں ڈراما ’’ارطغرل غازی‘‘ بہت پسند آیا ہے اور وہ ان کے مداح بن گئے ہیں جس پر اینگن التان نے اتنی محبت دینے پر بچوں کا اور تمام پاکستانیوں کا شکریہ ادا کیا۔
اینگن التان نے مزید کہا کہ انہیں بچوں سے بات کرکے بہت اچھا لگا اور وہ جلد اپنے پاکستانی بہن بھائیوں سے ملاقات کرنے پاکستان آئیں گے۔ اینگن التان کو میک اے وش فاؤنڈیشن کی جانب سے تلوار تحفے کے طور پر دی گئی ہے جس پر کلمہ طیبہ تحریر ہے اور اینگن التان کی طرف سے یہ تلوار پاکستان میں ترکی کے کونسل جنرل نے وصول کی ہے۔
واضح رہے کہ میک اے وش فاؤنڈیشن ان بچوں کی خواہش کو پورا کرتی ہے جو مہلک بیماریوں میں مبتلا ہوتے ہیں۔
Post a Comment
اگر آپ کو کچھ کہنا ہے تو ہمیں بتائیں