لاہور: زمبابوے کرکٹ بورڈ نے اپنی ٹیم پاکستان بھیجنے پر رضامندی ظاہر کردی، پی سی بی نومبر میں شیڈول سیریز اکتوبر میں کروانے کی کوشش کررہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بتایا گیا ہے کہ زمبابوے کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے دورے کیلئے اپنی کرکٹ ٹیم بھیجنے پر رضامندی ظاہر کر دی ہے۔
اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ زمبابوے کرکٹ بورڈ پاکستان میں قبل از وقت سیریز کھیلنے کیلئے تیار ہے۔

اس حوالے سے زمبابوے کرکٹ بورڈ نے اپنی حکومت سے اجازت طلب کی ہے کہ کرکٹ ٹیم کو پاکستان کا دورہ کرنے کی اجازت دی جائے. بتایا گیا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے پاس اکتوبر کی ونڈو خالی ہے. اور پی سی بی اکتوبر میں زمبابوے کی میزبانی کا خواہش رکھتا ہے۔

پی سی بی اکتوبر میں زمبابوے کی میزبانی کرنے کا خواہاں ہے. دونوں ملکوں کی کرکٹ سیریز نومبر میں شیڈول ہے، جسے پی سی بی اکتوبر میں کروانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں. کیونکہ پی سی بی نومبر میں پی ایس ایل کے بقیہ میچز کے انعقاد کیلئے منصوبہ بندی کر رہا ہے. 
واضح رہے معاملات طے پا جانے کے بعد کرونا وائرس بحران کے دوران پاکستان میں کھیلی جانے والی یہ پہلی کرکٹ سیریز ہوگی.



Post a Comment

اگر آپ کو کچھ کہنا ہے تو ہمیں بتائیں

 
Top