ریاض: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اہم ترین دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے ہیں۔
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ پیر کے روز سعودی عرب پہنچے ہیں جہاں سعودی عرب کے چیف آف جنرل سٹاف لیفٹیننٹ جنرل فیاض بن حامد الرویلی نے ان کا بھر پور استقبال کیا ۔
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا جس کے بعد ان کی سعودی عرب کے چیف آف جنرل سٹاف سے ملاقات ہوئی۔ اس موقع پر دونوں فوجی رہنماؤں کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور اور دفاعی معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
#فيديو_الدفاع— وزارة الدفاع 🇸🇦 (@modgovksa) August 17, 2020
رئيس هيئة الأركان العامة يستقبل رئيس أركان الجيش الباكستاني.#نعود_بحذر pic.twitter.com/JiCmIUXH4j
اب تک سامنے آنے والی تفصیلات کے مطابق پاکستانی فوج کے سربراہ اس دورے کے دوران اعلٰی سعودی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔ ان ملاقاتوں میں دونوں ملکوں کے درمیان قائم دیرینہ برادرانہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے لیے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیالات کیا جائے گا۔
ان ملاقاتوں کے دوران دو طرفہ دفاعی امور کے علاوہ علاقائی سلامتی کی صورت حال اور دفاعی تعلقات میں مزید تعاون پر بھی غور کیا جائے گا۔
خیال رہے کہ آرمی چیف کے دورہ سعودی عرب کو شاہ محمود قریشی کے بیان کے بعد ہونے والی مبینہ کشیدگی کے تناظر میں پیش کیا جارہا تھا لیکن کچھ روز پہلے ڈی جی آئی ایس پی آر نے واضح کیا تھا کہ ان کا دورہ پہلے سے طے شدہ ہے۔
Post a Comment
اگر آپ کو کچھ کہنا ہے تو ہمیں بتائیں