صدر رجب طیب ایردوان کا قوم سے خطاب
ترک عوام کے لیے بڑی خوشخبری، ترک عوام کے لئے معاشی خوشحالی کے نئے سفر کا آغاز، ترکی کی تاریخ میں گیس کی یہ سب سے بڑی دریافت ہے
ترک میڈیا کے مطابق یہاں سے 320 ارب کیوبک میٹر گیس کے ذخائر ملے ہیں
ڈرلنگ سے جو نتائج سامنے آئے ہیں توقع ہے کہ یہاں سے مزید قدرتی وسائل حاصل ہوں گے
ترک بحری جہاز فصیح جب بحرہ اسود میں تیل و گیس کی تلاش کے لیے جا رہا تھا اس وقت صدر ایردوان نے ساحل پر کھڑے ہو کر اسے الوداع کہا۔
صدر رجب طیب ایردوان نے کہا کہ ترکی جب تک گیس کا ایکسپورٹر نہیں بن جاتا اس وقت ہم چین سے نہیں بیٹھیں گے۔
ترکی میں گیس کے وسیع ذخائر ملنے کی خوشخبری جیسے ہی صدر ایردوان نے قوم کو دی۔ ٹرکش لیرا کی گرتی ہوئی قیمت رک گئی اور اس کی قیمت ایک فیصد بڑھ گئی۔
بحراسود میں 320 ارب کیوبک میٹر گیس کے وسیع ذخائر ملے ہیں۔ یہ ترکی کی تاریخ کی سب سے بڑی دریافت ہے۔ ڈرلنگ نتائج کے مطابق یہاں سے مزید قدرتی وسائل حاصل ہوں گے۔ ساتھ میں مشرقی بحیرہ روم سے بھی اچھی خبریں آنے کی امید ہے جہاں تیل و گیس کی تلاش تیز کر دی گئی ہے۔
صدر رجب طیب ایردوان نے کہا کہ بحرہ اسود سے ملنے والے گیس ذخائر 2023 تک عوام تک پہنچ جائیں گے۔
لوگوں نے ہوٹلوں اور ریسٹورنتس میں بیٹھ کر صدر ایردوان کا خطاب سنا۔
ترک عوام کے لئے معاشی خوشحالی کے نئے سفر کا آغاز— ترکی اردو (@TurkeyUrdu) August 21, 2020
ڈرلنگ شپ فصیح کی تیل و گیس کی تلاش کے لئے روانگی اور ریسرچ کے کام کا ایک جائزہ pic.twitter.com/lYDvAFkKLz
Post a Comment
اگر آپ کو کچھ کہنا ہے تو ہمیں بتائیں