بیجنگ: وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ سعودی عرب پاکستان کے تعلقات ہمیشہ سے اچھے رہے ہیں اور انشاءاللہ اچھے رہیں گے۔
وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ سعودیہ عرب کا اسرائیل کے معاملے پردوٹوک مؤقف ہے اوریہ انکا تاریخی مؤقف ہے۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاک چین اسٹریٹیجک مذاکرات میں پاکستان کی نمائندگی کروں گا، چین کے وزیرخارجہ وانگ ژی کے ساتھ بھی ملاقات ہوگی، پاکستان اور چین دنیا کی بدلتی ہوئی صورتحال پرتبادلہ خیال کے خواہشمند ہیں، اقتصادی راہداری سمیت مختلف شعبوں میں تعاون پر بات ہو گی۔
وزیرخارجہ نے کہا سی پیک کی اہمیت سے کوئی انکار نہیں کرسکتا اورچین اورپاکستان جانتے ہیں کہ خطے میں کتنے اہم تبدیلیاں ہوئی ہیں۔
وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمودقریشی نے کہا کہ پاکستان اپنے بہادروں کی قربانیوں کوکبھی فراموش نہیں کرسکتا، دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کاعزم غیرمتزلزل ہے۔
وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ کشمیرکی صورتحال دونوں ممالک کیلئے اہمیت کی حامل ہے، گذشتہ ایک سال میں مظلوم کشمیریوں کے ساتھ جوسلوک روا رکھا گیا ہے وہ سب کے معلوم ہے، ہم چین کے شکرگزار ہیں کہ ان کے تعاون سے ہم 55 سال کے بعد تین دفعہ مسئلہ کشمیر کو سلامتی کونسل میں زیر بحث لانے میں کامیاب ہو ئے۔
Post a Comment
اگر آپ کو کچھ کہنا ہے تو ہمیں بتائیں