اسلام آباد: پاکستان میں قائم فلسطینی سفارتخانے نے وزیراعظم عمران خان کے انٹرویو پر ردعمل دیتے ہوئے حمایت کرنے پر ان کا خیر مقدم کیا ہے۔
فلسطینی سفارتخانہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ہماری عوام اور حکومت کی طرف سے فلسطینی کاز کی حمایت پر پاکستان کے بہت شکر گزار ہیں۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم فلسطینی، پاکستان کو اپنا دوسرا گھر سمجھتے ہیں، پاکستانی ہمارے قریبی بھائی ہیں، جنہوں نے دنیا کے ہر فورم پر فلسطین کی بھر پور حمایت کی ہے۔
ہر حکومت نے دنیا کے تمام فورمز پر فلسطین کی آزاد ریاست کیلئے حمایت کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ حالیہ تناظر میں پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کے موقف کی دل سے تعریف کرتے ہیں۔ یہ فلسطین کے ساتھ پاکستانیوں کی محبت ہے کہ اسرائیلی اور پاکستان تعلقات کبھی قائم نہیں ہوئے۔
فلسطینی سفیر کا مزید کہنا تھا کہ ہم سیاسی جماعتوں، میڈیا، سول سوسائٹی سمیت پاکستان کے ہر فرد کے شکر گزار ہیں۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز ایک نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئ وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا کہ پاکستان اسرائیل کو اس وقت تک تسلیم نہیں کرے گا جب تک وہ فلسطینیوں کے حق خودارادیت اور الگ ریاست کو تسلم نہیں کرتا۔

Post a Comment
اگر آپ کو کچھ کہنا ہے تو ہمیں بتائیں